Monthly Archives: مئی 2013

انتخابات 2013


 پاکستان میں عام انتخابات 11 مئی 2013 کو منعقد ہو رہے ہیں ۔ تمام قارئین سے گذارش یہی ہے کہ اس دفعہ ووٹ اس امید وار کو دیں جو آپ کی نظر میں آپ کے حلقے اور عوام کے لیے بہترین ہو۔ پہلے سے آزمائے ہوئے کسی بھی امیدوار کو جو آپ کو اپنی کارکردگی سے مایوس کر چکا ہو ہر گز ہرگز ووٹ مت دیجیئے۔ ہر حلقے کے عوام اپنے امیدواروں کے نامء اعمال سے خوب واقف ہوتے ہیں۔ کیا فرق پڑ سکتا ہے اگر یہ آزمودہ برے اور بد کردار امیدوار  ریٹرننگ افسران کی چھلنی سے گزر گئے ہیں، انہیں عوام کے ووٹ کی چھلنی سے کامیاب  ہرگز نہیں گزرنا چاہئے۔ عوام کو اپنی طاقت سمجھنی ہو گی۔ عوام کو صرف ایک نمائندہ اصول پیشِ نظر رکھنا ہو گا    جو       حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اختیار کیا تھا کہ حاکم یا عمال اس کو مقرر یا منتخب کرنا چاہیئے جوعبادات کے بجائے معاملات اور اخلاقیات میں نیک نام ہو۔
بس اسی رہنما اصول کے مطابق اپنا ووٹ ڈالیں اور نتیجہ دیکھیں۔۔۔۔
اپنے قیمتی ووٹ کو ضائع مت کریں اور کسی ہمدرد انسان کو اپنا نمائندہ منتخب کریں۔ انشاءاللہ اس قوم کی تقدیر ضرور بدلے گی ۔