تعارف

بیٹ لدھا تحصیل      تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان کا ایک موضع ہے۔ موضع تحصیل کی زمینی تقسیم کی اکائی ہے، کئی موضعے ملکر ایک تحصیل بناتے ہیں۔ یہ موضع یونین کونسل ٹبی قیصرانی میں واقع ہے۔ ٹبی قیصرانی تحصیل تونسہ کی ایک یونین کونسل ہے۔ یہاں کی زمین بڑی زرخیز ہے۔ یہاں کے کسان گندم، کپاس اور چاول کی کاشت کرتے ہیں، جانوروں کا چارہ (برسیم، لوسن، جوار، جو اور جنتر) بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے، بڑی مارکیٹ نزدیک نہ ہونے کی وجہ سے سبزیاں بہت کم کاشت  کی جاتی ہیں۔  پھلوں کے باغ نہ ہونے کے برابر ہیں، یہاں کے لوگوں  کا باغبانی کی طرف رحجان انتہائی کم ہے۔ لیکن اب حالات کچھ بہتر ہو رہے ہیں اور یہاں کے لوگ باغبانی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔
زیر زمین پانی نالہ مسو واہ کے مشرق میں انتہائی میٹھا ہے جبکہ مغرب کی طرف یہ کھارا ہوتا چلا جاتا ہے۔ چشمہ رائیٹ بنک کینال سے اس موضع کا بہت کم رقبہ سیراب ہوتا ہے۔ زیادہ تر کاشت ٹیوب ویل(پیٹر انجن) کے ذریعے ہوتی ہے۔
چشمہ رائیٹ بنک کینال کے آنے سے پہلے نالہ مسو واہ گرمیوں میں بہتا تھا جس سے چاول کی کاشت میں خاطر خواہ مدد ملتی تھی۔
یہاں کے لوگ ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔ خواندگی ۹۰ فیصد سے زیادہ ہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ /  تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: